19

پنجاب حکومت کا عید کے فوری بعد تھیٹرز اور ریسٹورنٹس کو بھی کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے تھیٹر اور ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی اصولی منظوری دے دی۔ سردار عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت سے تھیٹرز بارے ایس اوپیز مانگ لئےوزیراعلی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس بارے ایس او پیز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق سخت ایس او پیز کے تحت ان شعبوں کو بھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، حکومت پنجاب فنکار برداری کی معاشی مشکلات دیکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تھیٹر اور ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی اصولی منظوری دے دی اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و ثقافت اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ایس او پیز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق سخت ایس او پیز کے تحت ان شعبوں کو بھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی ۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے لاک ڈائون فنکار برداری کی معاشی مشکلات کودیکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں