16

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع وصول ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق طیارہ لاہور سے کراچی پہنچا تھا۔پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔ترجمان پی آئی اے نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 320 نے لاہور سے اڑان بھری تھی تاہم مزید معلومات کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مسافر طیارے نے90 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثہ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں