2

سعید اجمل ’شیف ‘ بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل شیف بن گئے۔ گھر والوں کے لئے کچن میں کچھ تیار کرنے کی تصاویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سابق اسپنر سعید اجمل کچن میں کچھ پکانے میں مصروف ہیں البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی دعوت کر رہے ہیں۔سعید اجمل کے بہت سے مداحوں نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ کیا پکا رہے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے ان کی تصویر کو پسند کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں