14

پاکستان: 50694 کورونا مریض، 1 ہزار 67 اموات

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زائد جبکہ اموات 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 67 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 426 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 15 ہزار 201 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 455 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 310 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 19 ہزار 924 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 336 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 155 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 365 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 74 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 39 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 326 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 12 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 602 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 158 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں