3

ملک بھر میں کتنے افراد ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے اور ان کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟جان کر ہرکسی کے لیے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد نے ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کروائی جو کہ عید الفطر کے فوراً بعد صوبہ بھر میں کام شروع کردے گی، ابتداء میں اس فورس کو احساس سینٹرز اور یوٹیلٹی اسٹورز پر تعینات کیا جائے گا۔رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان،اشرف قریشی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے،جن میں 48416 طلباء، 2275 میڈیکل ورکر،9251انجینئر، 5931 اساتذہ، 10293 سول سرونٹس، 1877 آرمڈ فورسز کے ملازمین، 3959این جی او ورکر، 591 صحافی، 15822پرائیویٹ بزنس، 1099 وکیل، 21124سوشل ورکر، 3788 کار پوریٹ سیکٹر سے منسلک افراد شامل ہیں،تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ان میں 31751میٹریکولیشن/ او لیول، 34207 ایف اے/ ایف ایس سی / اے لیولز، 22558بیچلرز ڈگری، 11671 ماسٹر ڈگری، 533ایم بی بی ایس، 943 ایم فِل/ایم ایس، 264 ڈاکٹوریٹ، 98پوسٹ ڈاکٹوریٹ اور 16928 مڈل سکول اور دیگر شامل ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے سے انکار کیا ہے اس لئے وزیر اعظم نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ میں ٹائیگر فورس کو ساتھ لے کر چلوں،ٹائیگر فورس کے اراکین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کوئی چیز مہنگی تو نہیں بیچی جا رہی جبکہ احساس سینٹر پر رقوم کے حصول کے لئے آنے والے افراد کو بھی ٹائیگر فورس مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں وہ لوگ ہیں جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور یہ صرف اور صرف خدمت کے جذبے کے تحت آگے آئے ہیں، صوبائی حکومت کے انکار کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اسے استعمال میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کو استعمال نہیں کر رہی تو یہ بدقسمتی ہے۔صوبہ میں گورنر راج کے حوالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں