3

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔۔۔پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے کی نوجوان خاتون اسکول ٹیچر کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں

فیصل آباد (ویب ڈیسک) نجی تعلیمی ادارے سے وابستہ نوجوان خاتون اسکول ٹیچر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے معروف نجی سکول کی 32سالہ ٹیچر انیلہ ظفر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔ سکول انتظامیہ نے انیلہ ظفر کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کےبعد بیمار تھیں اور آج خالق حقیقی سے جاملیں۔سکول انتظامیہ
کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انیلہ ظفر ایک کمال کی استاد تھیں اور اپنے طلباء میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھ جاتی تھیں۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شفیق اور محنتی ٹیچر تھیں، انکے طلباء انکی وفات سے غم زدہ ہیں۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔دنیا بھر میں اس سے اب تک 51لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکی 3لاکھ سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی اب تک کورونا سے 49ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 32 مزید اموات کے ساتھ اموات کی مجموعی اموات 1052 ہو گئی ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 17 ہزار 382 تک پہنچ گئی، سندھ میں سب سے زیادہ 918 ہزار 924 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 7ہزار155اور اسلام آباد میں 1235 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3074، گلگت بلتستان میں579 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں