4

ایک روز میں رپورٹ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر سے کورونا کے ایک لاکھ 6 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈائرکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او’ٹیڈروس ادھانوم‘ نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ دوتہائی نئے کیسز صرف 4 ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں امریکا، روس، برازیل اور بھارت شامل ہے۔ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں