18

چینی صدر نے بیجنگ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کے خط کا جواب دے دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر رشی جین پینگ نے سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بیجنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام پاکستانی طلبا کے ایک خط کا جواب دے دیا جس میں صدر شی نے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے دنیا کے تمام ممالک کے بہترین نوجوانوں کا خیرمقدم کیا ہے ، پیر کو چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صدرشی جین پینگ نے اپنے خط میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی ہم منصبوں اورہم درجہ طلباء کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اور تمام ممالک کے نوجوان ، عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل والے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ اس وقت چین میں 000 28سے زائد پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ تقریبا، ، 6156 پاکستانی طلبا پی ایچ ڈی میں ،600 3ماسٹرز میں ،100 11بیچلرز میں اور ،000 3 مختصر مدت کے تبادلہ جاتی پروگرام کے تحت چین میں زیر تعلیم ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستانی طلباء چین میں چینی زبان ، انجینئرنگ ، میڈیکل ، کمپیوٹر سائنس اور مختلف دیگر شعبوں میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں