11

وزیرِ اعظم تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں۔احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے جو لمحۂ فکر ہے، ایسے حالات میں اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی، اے پی سی بلائی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ افسوسناک تھا، اس وقت تفصلی ڈبیٹ ہونی چاہیے تھی۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا نازک حالات سے گزر رہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، اس موقع پر اپوزیشن نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔انہو ںنے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹر اور دیگر لوگ کام نہیں عبادت کر رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ڈاکٹرز کو مزید ہمت دیں کہ وہ لوگوں کا علاج کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں