17

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

لندن (نیوز ڈیسک) چند علامتیں ظاہر ہونے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں شامل ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم نے خودساختہ قرنطینہ اختیار کر لیا ہے تاہم وہ فون اور ویڈیو کال کے ذریعے ملکی امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ چند روز سے کچھ معمولی نوعیت کی علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں جس پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے اس لیے آئسولیشن میں جا رہا ہوں تاہم ملکی امور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جاری رکھوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں