14

ریسلنگ کے عالمی چیمپین محمد انعام بٹ نے شہریوں کیلئے زبردست کام شروع کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ریسلنگ کے عالمی چیمپین محمد انعام بٹ نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کو سپرفٹ بنانے کا عزم کر لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لوگوں تک پہنچائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محمد انعام بٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شہری گھروں تک محدود ہیں اس لئے میں روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بناؤں گا جس میں انہیں خود کو سپرفٹ بنانے کے طریقے بتائے جائیں گے، آئیں، گھر پر رہ کر وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے جسم اور قوت مدافعت کو بہتر کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن انعام بٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام لوگ اپنے گھروں میں ہیں، اس وقت ان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت سو کر گزارا جائے،دوسری آپشن یہ ہے کہ اپنی صحت کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے۔ عام حالات میں ہمیں روزگار کے سلسلہ میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم صحت کو مکمل طور اگنور کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شہری گھروں تک محدود ہیں اور وہ اپنے وقت کو بہتر انداز میں صرف کر سکتے ہیں اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گھروں میں رہ کر ورزش کے ذریعے ناصرف سپرفٹ بنیں بلکہ قوت مدافعت کو بھی بہتر بنایا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بناؤں گا جس سے شہری بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں