15

ڈانس کریں اور ہاتھ صاف کریں، منشا پاشا نے چیلنج پورا کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے ڈانس کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا چیلنج پورا کر دیا اور ماضی کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’’ڈسکو دیوانے‘‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مط بق انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ڈانس کریں اور ہاتھ صاف کریں‘‘، اپنے ہاتھ دھوتے وقت اپنی پسند کا کوئی گانا لگائیں اور 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں اور مہربانی کرکے ہاتھ دھوتے وقت اپنے انگوٹھوں کو نظر انداز نہ کریں۔منشا پاشا کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ژالے سرحدی، مومل شیخ اور یمنیٰ زیدی کو بھی یہ چیلنج پورا کرنے کا کہا۔ بعدازاں ژالے سرحدی نے بھی چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں