19

چین کی جانب سے سندھ کیلیے 5 لاکھ این 95 ماسک کراچی پہنچ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) چین کی جانب سے صوبہ سندھ کے لیے 5 لاکھ این 95 ماسک کراچی پہنچ گئے، سندھ حکومت نے دو لاکھ ماسک رکھ کر تین لاکھ ماسک بقیہ صوبائی حکومتوں کو دینے کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے مطابق چینی حکومت نے سندھ حکومت کو پانچ لاکھ این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں جو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز کارگو ٹرمینل پر وصول کیےچین کا ایک خصوصی طیارہ سامان لے کر آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک چین قومی پرچموں کے بینر تلے کھیپ وصول کرنے کی تقریب ادا کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں ہاتھ بٹایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں