30

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر فوری تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن جمعہ تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فوری طور پر پے رول بنانے کی ہدایت کردی ہے، تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں