54

بنگلا دیشی حکومت کا سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا اعلان

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا اعلان کیا ہےتفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو مسلسل گرتی ہوئی صحت کے مدنظرجیل سے رہا کرنے اوران کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے رہا کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کا علاج کرا
سکیں، تاہم رہائی کا نوٹیفیکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں