6

کورونا سے یورپی ممالک میں صورتحال بےقابو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس سے یورپی ممالک میں صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے دُنیا کے 151 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اور کورونا بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہزار ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں آج سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں ایک ہی روز میں 63 اموات ہوگئی ہیں جبکہ 12سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کی وجہ سے اسپین میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔فرانس میں مزید 12 اموات ہوچکی ہیں اور اب کورونا کے 8 سو کیسز ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے تفریحی مقامات اور ریستوران بند کردیے گئے ہیں، فرانس میں شہریوں کو اندرون ملک بھی غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں کورونا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 13ہوگئی ہے جبکہ 236 افراد بیمار ہیں۔ڈنمارک میں کورونا سے پہلی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ بیلجیم، ناروے، سوئیڈن، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، یونان، سلوینیا اور پولینڈ میں بھی کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔امریکا میں 17 لاکھ اموات کا خطرہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے چین اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔ چین میں کورونا نے مزید 13افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اب چین میں اموات کی تعداد 3199 ہوگئی ہے۔ چین میں ہفتے کے روز کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا۔کورونا سے متاثر ممالک میں اٹلی کا دوسرا اور ایران کا تیسرا نمبر ہے۔ ایران میں کورونا کی وجہ سے مزید 97 اموات سے مجموعی تعداد611 ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں