7

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد علامات کتنے دن بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کو جواب مل گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے 14سے 28دن کے اندر مرض کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں تاہم اب امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے بعد اس حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات اوسطاً 5دن میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔سائنسدانوں کی اس ٹیم نے چین اور دیگر ممالک کے مریضوں پر تحقیق کی ۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جس شخص میں 12دن تک علامات ظاہر نہ ہوں، اس کے بعد ان میں علامات ظاہر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے تاہم بعض کیسز میں ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں کورونا وائرس موجود ہو۔ اگر کسی شخص کو وائرس کا شبہ ہو تو اسے رضاکارانہ طور پر خود کو 14دن کے لیے دوسروں سے الگ کر لینا چاہیے۔ اگر 14دن گزرنے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تو غالب امکان یہی ہو گا کہ اس میں وائرس موجود نہیں ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جسٹن لیسلر کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم 100لوگوں کو وائرس کے شبے میں 14دن تک تنہائی میں رکھیں اور ان میں علامات ظاہر نہ ہوں تو اس کے بعد ان میں سے کوئی ایک مریض ایسا ہو گا جس میں اس کے بعد علامات ظاہر ہوں۔“واضح رہے کہ اب تک دنیا میں 1لاکھ 14ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں