21

آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانئے

لندن(ویب ڈیسک): کروناوائرس دنیا بھر میں جہاں ہزاروں افراد کو نشانہ بنا چکا ہے وہیں بچوں میں بھی مہلک وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا کہ جان لیوا وائرس اب بچوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے تاہم چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اب تک 15 سال سے کم عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کروناوائرس کا شکار نہیں ہوئے۔برطانیہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز تحقیق کے بعد ایسے 6 علامات سامنے لائی ہے جو اگر بچوں میں پائی گئیں تو ممکن ہے مذکورہ بچے کروناوائرس کا شکار ہوں۔ایک اندازے کے مطابق 8 دسمبر 2019 سے 6 فروری 2020 تک چین میں 9 شیرخوار بچے مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔درج ذیل 6 علامات اگر آپ کے بچوں میں پائے گئے تو ممکن ہے وہ کروناوائرس کا شکار ہوں۔
1) شدید نزلہ ہونا
مسلسل کھانسی کے ساتھ ساتھ گلے میں سوجن پڑ جانا
3غیرمعمولی بخار کا ہونا
4) الٹیوں کے علاوہ پیچس کا لگ جانا
5) سانس لینے میں دشواریوں کا سامنادرجہ بالا علامات اگر آپ کو اپنے بچوں میں پائی جائیں تو فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں