27

ترک صدر رجب طیب اردگان آج نماز جمعہ کہاں ادا کریں گے اور ان کی دیگر مصروفیات کیا ہوں گی؟ تہلکہ خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، یہ ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہوگا، ترک صدر کو بطور وزیراعظم 2بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطور صدروہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان آج نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون ٹو ون ملاقات ہو گی، دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر بزنس کونسل سے بھی خطاب کریں‌ گے،پاک ترک کونسل کا اجلاس بھی شام 5 بجے ہو گا جس میں ترک صدر شریک ہوں گے. نسٹ یونیورسٹی میں ترک صدر کو اعزازای ڈگری دی جائے گی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایوان وزیراعظم میں ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو نورخان ایئربیس پر ترک صدر کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ کابینہ کے بعض ارکان اور سینئر پاکستانی حکام کے علاوہ پاکستان میں ترکی کے سفیر بھی استقبال کیلئے موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں