4

ترک صدر کا شاندار خطاب، وزیراعلیٰ پنجاب بھی بول اٹھے

لاہور(نیوز ڈیسک)تر ک صدر طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کو حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے تمام رہنما انتہائی قدر عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ترک صدر کے شاندار خطاب پر وزیراعلیٰ پنجاب بھی بول اٹھےان کے دورے کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترک صدررجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے۔طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔عثمان بزدارنے مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو عروج ملا ہے۔انہوں نے کہاپاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔پاکستان اور ترک عوام ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں