نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

کراچی (نیوز ڈیسک )سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پر نوازشریف ،چودھری نثار اوردیگر کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیاہے

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نوازشریف کو واپس وطن لاکر سزاکو مکمل کروانے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں