چودہ جنوری کو بیجنگ میں بو آو ایشیائی فورم کے دو ہزار بیس کے سالانہ اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس منعقدہ ہوئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سیکرٹری جنرل لی باو دونگ نے کہا کہ موجودہ سالانہ اجلاس کا موضوع ہے “دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹانا ، مستقبل کی مشترکہ تعمیر کرنا “۔ منصوبے کے مطابق سالانہ اجلاس کے دوران ترقی کی صورتحال، صنعتوں کی تبدیلی، جدید ترین ایجادات، خوشحال زندگی اور عالمی حکمرانی سمیت پانچ شعبوں میں پچاس سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق موجودہ سالانہ اجلاس میں چھ اہم رپورٹس جاری کی جائیں گی، حن میں “ایشیائی معیشت کا مستقبل اور یکجہتی کے عمل پر سال دو ہزار بیس کی سالانہ رپورٹ”،”آزاد تجارتی معاہدہ :ایشیا کا انتخاب”، “ایشیا کی مالیاتی ترقی کی رپورٹ”،” ایشیا میں غربت کے خاتمے کی رپورٹ”،”بو آو ایشیائی فورم کی ایجاد ات کی رپورٹ” اور “بو آو ایشیائی فورم کے تحت صحت کے حوالے سے پہلے عالمی فورم کی رپورٹ” شامل ہیں۔