0

سال2020 میں چینی معیشت کا رجحان کیا ہو گا؟

چینی اکیڈمی آف سوشل سائنس اور اخبار گوانگ مینگ ڈیلی نے پندرہ جنوری کو دو ہزار بیس کے لیے چین کی معیشت کی ترقی کے رجحان کی مناسبت سے مشترکہ طور پر ایک رپورٹ جاری کی۔اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار بیس چین میں مکمل خوشحال معاشرے کے قیام اور تیرہویں پنج سالہ منصوبے کی تکمیل کا سال ہے۔ معاشی صورتحال میں مستحکم طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ چین کے میکرو اکنامک سسٹم ماڈل کی پیش گوئی کے مطابق دو ہزار بیس میں چین کے جی ڈی پی کی شرح نمو دو ہزار انیس کے برابر ہو گی۔

اس کے علاوہ روزگار اور قیمتیں بنیادی طور پر مستحکم رہیں گی، صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا اور ترقی کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال مثبت مالیاتی پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں