سوات میں چیتے کے حملے سے ایک شخص زخمی

سوات (ویب ڈیسک )سوات کے بالائی علاقے میں چیتے نے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، مقامی لوگوں کی فائرنگ سے چیتا ہلاک ہوگیا۔

ڈی ایس پی مٹہ شوکت خان کے مطابق مٹہ کے بالائی علاقے سربانڈہ سے چیتا آبادی میں گھس گیا، جس نے لوگوں پر حملہ کیا، حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، مقامی افراد نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا۔وائلڈ لائف کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں