گورنر سندھ کی غربت کے باعث خودسوزی کرنے والے شخص کے گھرآمد

کراچی (ویب ڈیسک )گورنر سندھ عمران اسماعیل ابراہیم حیدری میں غربت کے باعث خودسوزی کرنے والے شخص کے گھر پہنچ گئے،گورنر سندھ نے 3 لاکھ روپے اور گھربچوں کی والدہ کے حوالے کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرحسن کی موت پر افسوس ہوا ،3 لاکھ روپے اور گھر بچوں کی والدہ کے حوالے کیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کاانصاف پروگرام بھی اسی طرح کے لوگوں کیلئے ہوگا،میری کوشش تھی خودان کے گھر آکر ان کی مدد کروں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے استعفیٰ نہیں دیا، وزارت چھوڑی ہے ان کے تحفظات دور کریں گے ،گورنر سندھ کاکہناتھا کہ جتناایم کیو ایم کو جانتا ہوں وہ وزارتوں پر گرنے والے نہیں ،ایم کیو ایم کااستحقا ق ہے جہاں جاناچاہئے جائیں ،دونوں فریق مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرلیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں