0

ایران میں گرفتار ہونے والے برطانوی سفیر نے چپ توڑدی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں گزشتہ روز گرفتاری کی تھوڑی ہی دیر بعد رہائی پانے والے برطانوی سفیر آخر کاربول پڑے۔کہتے ہیں کہ وہ کسی مظاہرے کو بڑھاوا دینے کیلئے نہیں بلکہ یوکرائنی طیارے کو پیش آئے سانحے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں برطانوی سفیر روب میکائر نے کہا اس بات کی تردید کی ہے انہوں نے تہران یونیورسٹی کے باہر ہونے والے طلبا کے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا’میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ میں مظاہرے میں شریک نہیں تھا۔ میں یوکرائنی طیارے کو پیش آئے سانحے میں مرنے والوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک تعزیتی تقریب میں شرکت کیلئے گیاتھااور اسی تقریب کے بارے میں اسی پیغام کو پھیلایاگیاتھا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں