وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر ایران پہنچ گئے

مشہد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے، حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ایران پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں