گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

گجرات (ویب ڈیسک )گجرات میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3 مرد شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے کوٹلہ میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3 مرد شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی،دو بھائی اور دو بہنیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے دھواں پھیلنے پر گھرکا دروازہ توڑ کر دیکھا تو تمام افراد جاں بحق ہو چکے تھے مقامی افراد نے تمام لاشیں باہر نکالیں،المناک واقعہ پر پورے علاقے میں سوگ کی فضاقائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں