چینی صدر کا دورہ میانمار رواں برس ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، نائب چینی وزیر خارجہ

دس تاریخ کو چین کے نائب وزیر خارجہ لو زاو حوئے نے پریس کانفرنس کے دوران چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ کے دورہ میانمار کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی چن پھنگ سترہ تا اٹھارہ جنوری میانمار کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رواں سال چینی صدر شی چن پھنگ کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

رواں سال چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر جناب شی چن پھنگ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی شعبوں میں وسیع تعاون موجود ہے۔ اس کے علاوہ عالمی امور پر بھی دونوں ممالک قریبی رابطے میں ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں موجود باہمی اعتماد اور احترام پر بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان تعلقات قائم رکھنے کا ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورے کے دوران، جناب شی چن پھنگ میانمار کے صدر کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں