پشاور میں سکھ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین

پشاور (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ملائیشیا سے شادی کیلئے آنے والے سکھ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان پرویندر سنگھ کے قتل میں اس کی منگیتر ملوث ہے جس نے اجرتی قاتلوں اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کی منگیتر پریم کماری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پریم کماری اپنے منگیتر پرویندر سنگھ کو پسند نہیں کرتی تھی اس لیے اس نے جان چھڑانے کیلئے مقتول کو ملاقات کے بہانے بلا کر قتل کرادیا۔خیال رہے کہ 5 جنوری کو پشاور سے پرویندر سنگھ کی لاش ملی تھی، مقتول کا تعلق شانگلہ سے تھا ، قاتلوں نے اسی کے فون سے اس کے گھر والوں کو قتل کی واردات کی اطلاع بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں