پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ویلنگٹن (ویب ڈیسک ) پاکستان نے لائرز ورلڈکپ کاپلیٹ چیمپین شپ کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان لائرز بی کرکٹ ٹیم نے ساتویں لائرز ورلڈ کپ کا پلیٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں بھارت کو24 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 192 رنز سکور بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عاطف بیگ 49 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر تمام بیٹسمینوں نے بھی دہرے ہندسوں میں رنز بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔

پاکستان ٹیم کے 192 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نجیب جمالی اور محمد علی لاکھانی نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، حسن مرزا نے 2 اور کپتان سلیمان ہدیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے حریف پر دباؤ بڑھایا، محمد نجیب جمالی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں