وزیراعظم کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہنرمند پاکستان منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے ایک اور زبردست اقدام اٹھالیا،وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہنرمند پاکستان منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کل ہنرمند پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنےکا فیصلہ کیا، کمپنی 10 بینکوں کے اشتراک سے قائم ہوگی ،اقدام کامقصدخسارے کاشکاریونٹس کی بحالی سے روزگارپیداکرناہے ،وزیراعظم کے اقدام سے معاشی شرح نمومیں اضافہ ہو گا ،سٹیٹ بینک اورسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن تعاون فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور شفقت محمودنے ملاقات کی،وزیراعظم نے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری دےدی،منصوبے کیلئے 30 ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے،وزیراعظم کل ہنرمندپاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں