اسمارٹ فون کو جراثیم سے دور رکھنے کے لیے بہترین ایجاد

ٹیکنالوجی کے اس دور میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی اسمارٹ فونز استعمال کرتا ہے اور ہم سب کو اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی اس قدر عادت ہوگئی ہے کہ ہم اس کو ہر جگہ ساتھ لے کر جاتے ہیں حتیٰ کہ وہ باتھ روم ہی کیوں نا ہو۔اسمارٹ فون کا اتنا زیادہ استعمال کرنے کے بعد اگر بظاہر ہم اسمارٹ فون کی اسکرین کو دیکھیں تو ہ گندی نظر آتی ہے لیکن دکھنے والی گندگی کے علاوہ بھی اسمارٹ فون کو جگہ جگہ لے جانے سے اس پر بے شمار جراثیم لگ جاتے ہیں۔

ہمارے اسمارٹ فونز کی اسکرین پر بے شمار جراثیم ہوتے ہیں اور صفائی پسند لوگ اس چیز کو لے کر کافی پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔اب جدید ٹیکنالوجی نے اس مسئلے کا حل بھی دریافت کرلیا ہے، اوٹر باکس کمپنی کی جانب ایسا اینٹی مائیکرو بیکٹیریل ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین پروٹیکٹر تیار کیا گیا ہے جو اسکرین کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے جراثیم سے بھی دور رکھتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پروٹیکٹر اسکریچ ریسسٹنٹ خصوصیت کا حامل ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں