چینی کرنسی کے ذخائر کی کارکردگی کو بہتر کیا جا رہا ہے، چینی انتظامیہ

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار انیس کی تیسری سہ ماہی تک دنیا بھر میں مختلف معیشتوں کے مرکزی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں چینی کرنسی آر ایم بی کے اثاثوں کے تناسب میں ایک اعشاریہ نو سات فیصد سے بڑھ کر دو اعشاریہ صفر ایک فیصد ہوا ہے۔یہ اکتوبر دو ہزار سولہ کے بعد سے آر ایم بی کے ذخائر میں ایک نیا ریکارڈ اضافہ ہے۔ اس حوالے سے چینی ریاستی انتظامیہ برائے زرِ مبادلہ کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کرنسی آر ایم بی کی ریزرو کرنسی کی کار کردگی کو مسلسل بہتر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں