بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں افغانستان کا دن منایا گیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں “افغانستان کا دن” منایا گیا ہے۔ چین میں افغان سفارت خانے کے عہدیداروں اور چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں افغانستان سے آنے والے فنی طائفے کے فنکاروں نے حاضرین کے لئے افغان روایتی موسیقی پروگرام پیش کیا۔ روایتی افغان لباس میں ملبوس نوجوان فنکاروں نے موسیقی کے ساتھ حاضرین کے لئے افغان روایتی رقص بھی پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد، پوری دنیا سے آئے ہوئے مہمانوں نے افغان نمائش پارک کا دورہ کیا اور افغان کھانا چکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں