بوئنگ مسافر طیارہ گر کرتباہ،حادثے میں تمام مسافرہلاک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 180 مسافر سوار تھے،حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں یوکرائن کا 737 بوئنگ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 180 مسافر سوار تھے،طیارہ تہران ایئرپورٹ پر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گرکر تباہ ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں