0

چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر کا تہنیتی پیغام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں اس ادارے کے تمام عملے، چین کے بین الاقوامی نشریات و اشاعت کے شعبے کی ترقی میں مدد کرنے والے غیر ملکی ماہرین اور دوستوں کے ساتھ پرخلوص نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستربرسوں کے دوران چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے بیرونی دنیا کے لیے چین کی ترقی، دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تبادلوں میں اضافے اور چین کے بارے میں معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین کا دنیا کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ادارے کے قیام کی سترویں سالگرہ کو ایک نیا آغاز بناتے ہوئے بین الاقوامی نشر و اشاعت کی صلاحیت اور معیار کو بلند کیا جائےگا تاکہ دنیا حقیقی چین کو جان سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں