کلبھوشن یادیو قونصلر رسائی، بھارت کا ملاقات کے بعد حیران کن رد عمل جاری

کراچی(نیوز ڈیسک ) بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے جاسوس کلبھوشن کے حوالےسے دعویٰ کیاہے کہ وہ انتہائی دباو¿ کا شکار ہے اسی لیے اس نے طوطے کی طرح وہ بیان دیا جو پاکستان کے دعوﺅں کو تقویت بخشے،بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہاکہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کا پاکستان پابند تھا کیوں کہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں ایسا کرنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کلبھوشن کو پاکستان کی جانب سےقونصلر رسائی دی گئی تھی، کلبھوشن یادیو کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کروائی گئی تھی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے کہا کہ میں بھارتی جاسوس اور بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن متعدد باردیئے گئے بیان پر ڈٹ گیا۔

اسلام آباد سے فاروق اقدس کے مطابق مصدقہ سفارتی ذرائع سے حاصل ہونیوالی تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو گزشتہ روز قونصلر رسائی میں بھارتی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران متعدد بار دیئے گئے اپنے بیانات پر ڈٹ گیا اور اعتراف کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور پاکستان میں ”را“ کیلئے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا ہے، مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گورو آہلو والیا کیلئے یہ صورتحال غیر متوقع تھی چونکہ انہیں اس بات کا بھی علم تھا کہ اس ملاقات کی مکمل ریکارڈنگ ہو رہی ہے

جس کیلئے پاکستانی حکام نے انہیں پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا تاہم انہوں نے اس مرحلے پر کلبھوشن یادیو کو ان اقدامات سے آگاہ کرنا شروع کردیا جو بھارتی حکومت انکی رہائی کیلئے کر رہی ہے اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں جلد ہی وہ اپنے وطن میں اپنے اہلخانہ کیساتھ ہونگے ، گورو آہلو والیا نے کلبھوشن کو موقف بدلنے پر آمادہ کرنے کیلئے بعض ترغیباتی جملے کہے اور یہ بھی کہاکہ بھارتی سرکار مکمل طور پر آپکے پیچھے کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں