تیل پھر مہنگا ہوگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر اور بیس سینٹ اضافہ ہوگیا ہے۔صرف آج کے دن امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر51سینٹ اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میںبھی ایک ڈالر95 سینٹ اضافہ ہوا ہے جس سے برطانوی خام تیل 70 ڈالر55 سینٹ فی بیرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکااور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔تین روز قبل امریکا نے ایک ڈرون حملہ کرکے بغداد میں موجود ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیاتھا۔قاسم سلیمانی کے انتقال کے بعد مشرق وسطیٰ پر ایک نئی جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں