دو ہزار اٹھارہ اورانیس کے دوران سیاحوں کی تعداد بائیس کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئی

دو ہزار اٹھارہ اورانیس کے دوران برفباری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کی تعداد بائیس کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئی، برفباری سے متعلق سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہے۔مذکورہ ڈیٹا پانچ تاریخ کو چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربین میں منعقدہ دو ہزار بیس برفباری سے متعلق سیاحت کی ترقی کے فورم سے معلوم ہوا ہے۔

فورم میں دو ہزار بیس میں چین کی برفباری سے متعلق سیاحت کی ترقی کی رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برفباری سے متعلق سیاحت عوام میں مقبول ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے دوران برفباری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کی تعداد بائیس کروڑ چالیس لاکھ تک جا پہنچی اور اس سے متعلق آمدن تقریباً تین کھرب چھیاسی ارب یوان بنی جو برفباری کے گزشتہ موسم کے مقابلے میں بالترتیب تیرہ اعشاریہ سات اور سترہ اعشاریہ ایک فیصد زیادہ رہی۔

رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار بائیس بیجنگ ونٹر اولیمپک گیمز کے انعقاد تک چین میں برفباری سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کی تعداد چونتیس کروڑ تک جا پہنچے گی اور اس کی آمدن چھ کھرب اسی ارب یوان بنے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں