0

بچپن سے فلموں کا شوقین ہوں، امرخان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ امر خان نے کہا کہ انہیں آرٹ پر مبنی پر فلمیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچپن میں کھلونوں سے کھیلنے کی بجائے فلمیں دیکھا کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اور نانی انہیں بہت پڑھانا چاہتی تھیں اور انہوں نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ کہانیاں لکھنے کا شوق نانی کی وجہ سے ہوا وہ اکثر انہیں مختلف کہانیاں سنایا کرتی تھیں، امر خان فلم ”دم مستم“میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں