174

ایرانی جنرل کی موت ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے امریکی اقدام سے متعلق آگاہ کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ نتائج سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے رابطے کیے جائیں تاکہ امن و استحکام کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ۔آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ دینے کی ضرورت کو بھی دہرایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں