امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت،چین بھی چپ نہ رہا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے انتقال پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آنے رہا ہے۔امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت پرچین بھی چپ نہ رہا۔

چین نے امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے فریقین بالخصوص امریکا سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے کہا ہے کہ ’ہم متعلقہ فریقین خصوصا امریکا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریںاور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی کو ہوادیں‘۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ڈرون کی مدد سے بغداد ایئر پورٹ پر بمباری کرکے پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا۔امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس اور دیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں