0

چین میں ریلوے کی ترقی کے حوالے سے اہم اہداف کا تعین

چائنا ریلوے کی جانب سے 2 جنوری ایک ورکنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سال دو ہزار بیس کے دوران ملک میں ریلوے کی ترقی کے حوالے سے اہم اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔بنیادی اہداف میں ریل کی محفوظ نقل و حمل کا تسلسل، ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے تقریباً تین ارب پچاسی کروڑ مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ، تین ارب پینسٹھ ٹن سازوسامان کی ترسیل، ریلوے نیٹ ورک میں چار ہزار کلو میٹرز کا اضافہ جس میں دو ہزار کلومیٹرز تیز رفتار ریلوے بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے قومی منصوبہ بندی اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لئے مثبت خدمات فراہم کرے گی۔ چائنا ریلوے، بیجنگ، تھیان جن اور حہ بے کے علاقے، شمال مشرقی علاقے، وسطی علاقے، گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا اور دریائے یانگسی کے ڈیلٹا علاقے سمیت دیگر علاقوں کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے میں معاونت فراہم کرے گی اور پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے لئے ریلوے کی خدمات کے دائرہ کار کو آگے بڑھائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں