جزیرہ نماء کوریا میں قیام امن کے لیئے فریقین صبرتحمل کا مظاہرہ کریں، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال میں فریقین کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جانا چاہیےجو مذاکرات کے بجائے کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے.چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے شمالی کوریا کی جانب سے دیے جانے والے حالیہ بیان کے ردِ عمل میں اس امیدکا اظہار کیا کہ شمالی کوریا اور خصوصا امریکہ بات چیت اور مفاہمت کے راستے پر گامزن رہیں گے اور اس معاملے میں تعطل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں