افغانستان میں فضائی آلودگی ، 17 افراد جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی ا?لودگی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ان کاکہنا تھاکہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کا بھی شکار ہے اور شہری سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسپل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں