2019پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مشکل سال تھا،مصباح الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاہے کہ 2019پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مشکل سال تھا،جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سال کا برا آغاز ہوا،سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سال کا اختتام اچھا ہوا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 2019 کے اختتام پر اپنے بیان میں کہاہے کہ جن کھلاڑیوں پر انحصار تھا،ان کی فارم خراب رہی،ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی،بابر اعظم نے تمام فارمیٹس میں بہترین پرفارم کیا۔ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ نئے باولرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا میں محمد رضوان کی پرفارمنس اچھی تھی،ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کی خراب فارم سے بھی ٹیم کو نقصان ہوا،فخر زمان کو فارم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں