2019پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کیلئے اہم سال ثابت ہوا،چیئرمین پی سی بی

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ 2019پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کیلئے اہم سال ثابت ہوا،رواں سال مقررہ 4 اہداف حاصل کرلئے ہیں ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سال 2019 کے اختتام پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سری لنکا کو دورہ پاکستان پر آمادہ کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا، 2019قومی کرکٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،احسان مانی نے کہا کہ کراچی نے پاکستان سپر لیگ کے 8 میچوں کی میزبانی کی،پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریزکراچی میں کھیلی گئی،پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی20سیریزلاہور میں کھیلی گئی،2019کااختتام ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں