0

محکمہ موسمیات نے سردی سے گھبرائے عوام کو نوید سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ سردی کی لہر میں آئندہ چند روزمیں مزید اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ، شمالی علاقہ جات میں برفباری جاری جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی سے گھبرائے عوام کو نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری کے آغاز میں موسم میں تبدیلی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہڑپہ ، کمیر ،نورشاہ، یوسف والا ،گیمبر،ساہیوال اور گردونواح میں دھند کا راج ہے اور حد نگاہ صفر ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے اور معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ہوا 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت25ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شمالی علاقوں میں اچھی برف باری ہورہی ہے،آنے والے دنوں میں ناران ،کاغان میں مزید برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں مطلع صاف،موسم سرداورخشک رہے گا،کوئٹہ،قلات اورزیارت سمیت بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت برقراررہے گی۔آیندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آگے اورپیچھے دھندوالی لائٹس روشن رکھی جائیں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گاڑیوں کی آگے اور پیچھے دھندوالی لائٹس روشن رکھی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں