بھارت نے اپنے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے اپنے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے جس کے بعد ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف بنا دیا گیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے آرمی روزل 1954 میں ترمیم کی گئی ہے جس کی منظوری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔بھارتی وزارت دفاع نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کل 31 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے تاہم ترمیم کر دی گئی ہے ۔چیف آف ڈیفنس سٹاف کیلئے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد 65 سال رکھنے کیلئے قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں